بار روم تخت بھائی کو 20  لاکھ روپے کا چیک حوالے 

بار روم تخت بھائی کو 20  لاکھ روپے کا چیک حوالے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان او ر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا دورہ بارروم تخت بھائی۔ صوبائی حکومت کی طرف سے منظور کی گئی 20لاکھ روپے کی چیک بار کے صدر قمرزمان خان کو حوالہ کیا گیا۔تحصیل کمپلیکس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30لاکھ روپے، مسجد میں سولر سسٹم لگانے اور ایک 100کے وی ٹرانسفر کی منظور ی دے دی۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل کمپلیکس میں پودا لگایا۔ جبکہ اس موقع پر اے ایس پی تخت بھائی سرکل اسامہ آمین چیمہ،سابق ضلعی ناظم مردان احتشام خان ایڈو کیٹ، بار کے صدر قمرزمان خان ایڈو کیٹ، وائس پریڈنٹ محترمہ شکیلہ زمان ایڈو کیٹ، جنرل سیکرٹری فضل واحد ایڈوکیٹ، جائنٹ سیکرٹری فواد اقبال ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری ابوبکر صدیق ایڈوکیٹ، لائبریرین سیکرٹری منصور خان ایڈو کیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر وکلاء موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے اور وکلاء نے ہمیشہ قانون اور آئین کی جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور قانون کی بالادستی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ موجودہ حکو مت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں دن رات سرگرداں ہے اور عوام کو درپیش ہر قسم مسائل کے حل تک چھین سے نہیں بیٹھے گی۔