گورنر شاہ فرمان کی ضیاالحق سرحدی کو بلا مقابلہ نائب صدر پاک افغان چیمبر منتخب ہونے پر مبارکباد

گورنر شاہ فرمان کی ضیاالحق سرحدی کو بلا مقابلہ نائب صدر پاک افغان چیمبر ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ضیاء الحق سرحدی کو پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک تہنیتی بیان میں گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق سرحدی پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ تاجر برادری کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور پاک افغان تاجروں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -