ریگی ماڈل ٹاؤن میں گیس کی فراہمی معطل،عوام کو مشکلات کا سامنا

ریگی ماڈل ٹاؤن میں گیس کی فراہمی معطل،عوام کو مشکلات کا سامنا

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے علاقہ ریگی ماڈل ٹاون میں کل سے سوئی گیس کی فراہمی معطل رہنے سے علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے من و عن اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اہلیان علاقہ کے مطابق علاقہ میں کئی جگہ پر گیس پائپ پر کام جاری رہنے سے علاقہ کے سینکڑوں گھروں کو گیس کی فراہمی معطل ہوئی جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے جبکہ عوام مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور  ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ مسلہ فوری حل کیا جاتا لیکن تا حال مسلہ حل نہ ہوسکا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری مسلہ حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -