قومی ٹی 20خیبرپختونخوا کی بلوچستان کے خلاف فتح

قومی ٹی 20خیبرپختونخوا کی بلوچستان کے خلاف فتح

  

      لاہور(سپورٹس رپورٹر)دفاعی چمپئن خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو یکطرفہ میچ میں 55رنز سے ہرا کر نیشنل ٹی ٹونٹی میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم کو اب تک ایونٹ میں صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 5 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ خیبرپختونخوا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 203 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر147رنز ہی بناسکی خیبر پختونخوا نے بلوچستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 3 اوورز میں 11 رنز پر مشتمل محتاط آغاز کے باوجود خیبرپختونخوا کی ٹیم  صاحبزادہ فرحان کے 43 اور محمد رضوان کے 40 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ بنانے میں کامیاب کاشف بھٹی نے 2 جبکہ عماد بٹ، خرم شہزاد اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں  بلوچستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 147 رنز ہی بناسکی۔ خیبرپختونخوا کے آصف آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا فاتح ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم عمدہ پر فارمنس سے کامیابیوں کا سفر اسی طرح اگلے میچوں میں بھی جاری رکھے گی تمام کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کیا جسکی بہت خوشی ہے خاص طو ر پر آصف آفریدی کی پرفارمنس نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -