حج اور عمرہ اخراجات میں اضافہ  نہیں کیا جائیگا،پیرنورالحق قادری

حج اور عمرہ اخراجات میں اضافہ  نہیں کیا جائیگا،پیرنورالحق قادری

  

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور و اقلیتی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ جتنا ممکن ہو سکا بہتر سہولیات دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور و اقلیتی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے پشاور میں پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزیشن (ہوپ) کے زیر اہتمام پشاور میں مرکزی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ہوپ کے نو منتخب صدر حاجی مسعود شینواری نے کی۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیاد ت حکومت سے مل کر حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ہوپ کے نو منتخب صدر حاجی مسعودشنواری نے حج کمپنیوں اور حجاج کرام کو در پیش مسائل اور مشکلات سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ انھوں نے تمام جائز مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نورالحق قادری

مزید :

صفحہ اول -