کمشنر ملتان کاکیٹل مارکیٹ کادورہ، ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

کمشنر ملتان کاکیٹل مارکیٹ کادورہ، ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر،خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا۔اس سلسلے (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے ماڈل کیٹل مارکیٹ میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل کیٹل منڈی میں آڑھتیوں، بیوپاریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ماڈل کیٹل مارکیٹ کی خوبصورتی کیلئے تیار درخت بھی لگائے جائیں۔تعمیراتی کام میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 95 کروڑ45 لاکھ کی لاگت سے زیر تعمیر ماڈل کیٹل مارکیٹ 345 کنال13 مرلہ پر محیط ہے۔ماڈل کیٹل مارکیٹ کی تعمیر کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ میں باؤنڈری وال، خار دار تاریں،پانی کا پمپ وغیرہ لگائے جاچکے ہیں۔دوسرے گروپ میں 44 میں سے 22 کیٹل شیڈز لگائے جاچکے ہیں۔بینک کی عمارت، بیوپاریوں کیلئے آرام گاہیں، مانیٹرنگ روم، آفس بلڈنگ زیر تعمیر ہے۔تیسرے گروپ میں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 1.43 کلومیٹر کارپٹ سڑک زیر تعمیر ہے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی ہمراہ تھے۔کمشنر ملتا ن ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سیوریج مسائل کے حل کیلئے جاری سکیموں کی جانچ کیلئے دورہ کیا۔ انہوں نے منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں گلیوں کی کھدائی سے شہری کوفت میں مبتلا ہوتے ہیں۔شہریوں کی تکلیف کے بروقت ازالے کیلئے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کریں،منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنائیں۔ ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ نواب پور روڈ پر فیض عام چوک سے 8 نمبر چونگی تک سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے۔ 8 ہزار فٹ نئی لائن ڈال دی گئی ہے، نء لائن میں (54)،(48)، (42) اور (36) انچ قطر کی لائنیں شامل ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے لودھی کالونی، کھیڑا آباد، گلگشت، پیر خورشید کالونی کے مسائل حل ہوگے۔نواں بھٹہ،دیوان کا باغ، محلہ رحمانیہ،جنت ہومز، اتحاد کالونی، غازی کالونی کے مسائل کا حل منصوبے کی تکمیل سے منسلک ہے۔8 ہزار فٹ سے زائد نئی سیوریج کو آپریشنل بھی کر دیا ہے، نواب پور روڈ کے منصوبے کو دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ  پرانا شجاع آباد روڈ پر 24 انچ قطر کی لائن ڈالی جا رہی ہے۔58 سو فٹ لائن میں سے 25 سو فٹ لائن ڈال دی گئی ہے، منصوبے کی تکمیل سے کائیاں پور،علی والہ،بستی عالمگیر,ملحقہ علاقوں کو فائدہ ہوگا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی ہمراہ تھے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کی بڑھتی ہوئی پزیرائی کی وجہ سے ہر ماہ کے پہلے دو دن کچہر ی کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ صبح 10 تا دن 2 بجے تک جاری رہتی ہے۔ریونیو افسران و عملہ ایک چھت تلے عوامی مسائل کے حل کیلئے موجود رہتے ہیں۔ ہر ممکن کوشش کی جارہی کہ عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے اور حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔

ارشاد احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -