اراضی تنازعہ پر3 ملزمو ں کا بھائی پر تیزاب سے حملہ

اراضی تنازعہ پر3 ملزمو ں کا بھائی پر تیزاب سے حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) تھانہ راجہ رام کے علاقے زمین کے تنازعہ پر سگے بھائیوں نے 40سالہ شخص پر تیزاب پھینک دیا،پولیس نے دوملزمان کو گرفتارکرلیا،ایک(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
 فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیل کے مطابق شاہ پورکارہائشی عابدحسین کااپنے بھائیوں نصیر،طالب حسین اورامام دین کے ساتھ زمین اور ٹیوب ویل کا تنازعہ چل رہاتھاگزشتہ روز عابدحسین موضع شاہ پورمیں موجود تھاکہ سگے بھائی نصیروغیرہ آگئے اور جھگڑا شروع کردیا،جھگڑے کے دوران نصیر،امام دین اورطالب حسین نے اپنے ہی بھائی عابدحسین پر تیزاب پھینکااورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جھلسنے والے عابدحسین کو ہسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹرزکے مطابق عابدحسین کاپیٹ،ہاتھ،گال اور پاوں معمولی جل گئے جس کی حالت خطرے سے باہر معلوم ہوئی،پولیس نے طالب حسین اور امام دین کو گرفتارکرلیاجبکہ نصیر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے گرفتار ملزمان کوپابندسلاسل کے بعد تیسرے ملزم کی گرفتارکے لئے کارروائی شروع کردی۔
حملہ