ڈی آئی جی جیل خانہ جات کاوہاڑی کادورہ، دواہلکار معطل

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کاوہاڑی کادورہ، دواہلکار معطل

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) عوامی شکایات پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا اچانک ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ اسیران جیل کے مسائل سنے بے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

ضابطگیوں پر 2 اہلکار معطل کردئیے گئے، ضروری ریکارڈ ضبط کرلیا گیا جیل ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں بے ضابطگیوں کی عوامی شکایات پر ڈی آئی جی ساہیوال ریجن کامران انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک ڈسٹرکٹ جیل میں چھاپہ مارا  اور جیل کی تمام بیرکوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسیران جیل کے مسائل بھی سنے ذرائع کے مطابق قیدیوں نے ڈی آئی جی کو جیل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے بارے میں بھی بتایا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دو جیل ملازمان ذکاء اللہ اور اعظم کو معطل کردیا جبکہ جیل گودام کے معائنہ کے دوران راشن کی کوالٹی اور مقدار میں کمی پر سٹور کیپر,سینیئر کلرک اور امدادی سٹور کیپر کو ریکارڈ سمیت ساہیوال اپنے آفس لے گئے جیل میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جیل خانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -