میلسی، ترقیاتی کام تیز، مختلف علاقوں کیلئے سیوریج سکیمیں منظور

میلسی، ترقیاتی کام تیز، مختلف علاقوں کیلئے سیوریج سکیمیں منظور

  

میلسی(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے میلسی شہر کے اہم علاقوں چاہ پنجی والا، قاضی ٹاؤن محلہ اسلام آباد اور کالونی(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 روڈ کے علاقوں کیلئے سیوریج سکیم کی منظوری دیدی گذشتہ روز قائمقام چیف آفیسر تحصیل کونسل میلسی طارق حبیب اور دیگر حکام نے موقع پر پہنچ کر سیوریج لائن بچھانے کے کام کا آغاز کیا اس موقع پر مولانا مشتاق احمد ساقی نے کام کے آغاز پر خصوصی دعا کروائی اس موقع پر اہل علاقہ محمد شفیق، محمد نوید ہانسوی، ڈاکٹر اعجاز احمد اور دیگر رہائشیوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ان آبادیوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار تھے اور بار بار ممبران اسمبلی کو ان علاقوں کی ضروریات سے آگاہ کیا گیا لیکن صورتحال جوں کی توں رہی اب موجودہ ایم این اے اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے سیوریج سکیم کی منظوری کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی گرانٹ فراہم کر دی ہے جس پر کام کا آغاز ہوا ہے ہم کھچی برادران کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سیوریج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -