ملتان میں ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم

ملتان میں ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم

  

ملتان (وقائع نگار) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، رجسٹرار نشتر میڈیکل(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی، پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین، پروفیسر ڈاکٹر ناہید چوہدری، ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر طارق سعید پیرزادہ سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینٹر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی وائرس کی موجودہ صورت حال، سرویلنس، تدارک اور علاج معالجے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اجلاس کے شرکا کو ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور عوام کے لیے آگہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام شعبوں کے سربراہان کو ان ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے اور سرویلنس ٹیموں کی کارگردگی پر بھی کڑی نظر رکھنے اور طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

ڈینگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -