پاکستان یہودونصاریٰ کی سازشوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ،مٹھن کوٹ میں سیمینار سے مختلف شخصیات کااظہارخیال 

پاکستان یہودونصاریٰ کی سازشوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ،مٹھن کوٹ میں سیمینار ...

  

 مٹھن کو ٹ(نامہ نگار)مدینہ جامع مسجد کوٹ مٹھن میں ضلعی اجلاس,,امن واستحکام پاکستان ویوم رضا،،سیمینار زیرصدارت (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

جانشین دربار عالیہ کوٹ مثھن فرزندفرید حضرت خواجہ غلام فرید سائیں کوریجہ منعقد ہوا۔جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولیاء کا فیضان ہے عالم اسلام و مسلم امہ کی بقاء اس ملک سے جڑی ہوئی ہے یہود و نصاری کی سازشوں کے سامنے یہ ملک رکاوٹ ہے انہوں نے پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے ہماری مسلح آرمی نے بے شمار قربانیاں دیکر اس ملک کا تحفظ کیا ہے حضرت صاحبزادہ سیدعاشق رسول شاہ، ضلعی امیر جماعت اہلسنت قاری خورشیداحمدرضا مہمانان گرامی حضرت صاحبزادہ مشتاق فرید، سرداراظہرخاں گوپانگ، راومحمدحاکم ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین سردارحاجی احمدخاں دریشک، سردارحاجی عبدالغنی خان گوپانگ، علامہ مولانا قاری نورالحسن الرحیمی، علامہ مولانا مفتی محمد سلیم جنڈیالوی، ضلعی ناظم جماعت اہلسنت حافظ فقیربخش سعیدی،۔صدرانجمن تاجران میاں محمد سلیم،صدرپریس کلب سردارشمشاداحمدخاں کورائی بلوچ، چیئرمین پریس کلب راؤمحمدسلیم، میاں اشفاق احمد،جنرل سیکریٹری پریس کلب ملک عاشق فریدخان،سیدکلیم اللہ شاہ، خطیب دربارقاری محمدیونس، روجھان ممبرامن کمیٹی قاری عبدالرزاق سعیدی، بنگلہ ھدایت سٹی صدرمفتی  ارشاداحمدرضوی، سٹی ناظم قاری ایازاحمدٹانوری، قاری مجاھدحسین ٹانوری، قاری شکیل احمد،قاری نعمان اللہ اعوان، علامہ محمد عمران، قاری وقاص، حافظ مطلوب حسین، قاری اسداللہ چشتی ودیگرکارکنان وعاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھرپور شرکت کی حکومت پاکستان پاک فوج اور سیکورٹی اداریکوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیااور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

سیمینار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -