حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں، نذیر بلوچ کی وفود سے گفتگو

 حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں، نذیر بلوچ کی وفود سے گفتگو

  

لودھراں (نمایندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی نزیر احمد خان بلوچ نے کہا عوامی مسائل کا حل اور فوری انصاف کی فراہمی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 میری اولین ترجیح ھے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ عوامی سیاست دان ھوں اور ھر وقت اپنے ڈیرے پر موجود رھتا ھوں۔ وزیرِاعلی بنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی کاموں کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ھے اِن خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی  نذیر خان بلوچ نے  اپنے حلقہ کے ووٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت اپنے منشور پر تیزی سے عمل پیرا ھے۔ محکمہ ریونیو اور پولیس سمیت دیگر محکمہ جات میں میرٹ پر بھرتیاں کر رھے ھیں۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق میں بطور ایم پی اے عوام کا خادم اور مظلوم کی آواز ھوں۔ میرے دروازے بلا تفریق سب کے لئے کھلے ھیں۔ حلقے کی عوام نے میرے بابا احمد خان بلوچ کو ھمیشہ محبتوں سے نوازا اور اب مجھے احترام دیا ھم عوام کی محبتوں کا قرض نہیں اتار سکتے۔ اپنے ووٹروں کو کبھی تنھا نہیں چھوڑا ھر دکھ اور سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ھیں۔ نذیر خان بلوچ نے واشگاف الفاظ میں  کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ھوں صرف خدا سے ڈرتا ھوں آئندہ الیکشن میں میرے حلقہ سے مخالفین کو انے والے الیکشن میں علم ہوگا کے عوام مجھ سے کتنی زیادہ محبت کرتی ہے  جہانگیر خان ترین نے عوامی مسائل کیلئے ہمیشہ ہماری سپورٹ کی ان کا الیکشن کا اعلان خوش آئیند ہے۔

نذیربلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -