عوامی خدمت ہمارا مشن، دوستوں کا بھرپورساتھ دیں گے،جہانگیرترین

عوامی خدمت ہمارا مشن، دوستوں کا بھرپورساتھ دیں گے،جہانگیرترین

  

لودھراں (نمایندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین  گزشتہ روز سیال ہاؤس پہنچ گئے دن(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 رات مخلص ہوکر جہانگیر خان ترین کے ساتھ وفادری نبھانے والے سینئر رہنما تحریک انصاف مہر محمد اشرف سیال کے کزن مہر محمد اقبال کی وفات پر ان کے ساتھ دلی طور پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر  جہانگیر ترین نے کہا کہ مرحوم محمد اکرم سیال کے گھرانے  کے ساتھ میں بھی اسی طرح سچی محبت کرتا رہوں گا مرحوم مہر محمد اکرم میرے لئے بھائیوں کی طرح تھے مہر محمد اشرف سیال کے ساتھ  بھی وہ تمام تر  ماضی کی طرح والا تعلق اسی طرح نبھائیں گے مہر اشرف سیال سمجھدار عوامی خدمت کی بہترین سوچ رکھنے  والے نوجوان ہیں ان کی سوچ میں بھی غریبوں کی محبت نظر اتی ہے اس موقع پر مہر محمد اعجاز سیال مہر محمد اسد سیال سمیت مہر برداری کے دیگر سینئر معززین بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ جہانگیر ترین نے کہاکہ عوامی خدمت ہمار امشن ہے اوراس کے کیلئے ہرممکن کوشش کرتے رہے گے۔جہانگیر ترین نے چک100 ایم میں ایل پی پی کی طرف سے لگائے گئے اربن فارسٹ کا دورہ کیا جہاں پر ایل پی پی نمائندگا ن کی جانب سے اربن فاریسٹ کے آغاز سے لیکر اب تک کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔جہانگیر ترین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کو سرسبزو شاداب بنانے میں ایل پی پی اور ضلعی انتظامیہ کا کردار لائق تحسین ہے۔ ہم نے آج سے تین سال پہلے کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت بنجر زمین پر جنگل لگانے کے کام کا آغاز کیا اور آج 12 ایکڑ پر سرسبز و شاداب جنگل لگ چکاہے۔ جہانگیر ترین نے 1کنال پر لگائے گئے میواکی اربن فاریسٹ کے ماڈل کا بھی وزٹ کیا اور وہاں پودا لگا یا، رکن صوبائی اسمبلی زوار حسین وڑائچ کی جانب سے بھی میواکی اربن فاریسٹ میں پودا لگایاگیا۔ جہانگیر ترین نے ایل پی پی کی جانب سے خواجہ سراں کے لئے شروع گئے شہد کی مکھیوں کی فارمنگ کے منصوبے پر بریفنگ لی اور ٹرانس جینڈرز کی فلاح و روزگار کے لئے بہترین منصوبہ شروع کرنے پر ایل پی پی ٹیم کو شاباش دی۔ جہانگیر ترین سے ملاقات کرنیوالے ٹرانس جینڈرز نے منصوبہ شروع کرنے پر ایل پی پی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں مختلف یونین کونسلز اور علاقوں سے آئے کارکنوں نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی، کارکنوں سے گفتگو  کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ اہلیان لودھراں کی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتا، ہمیشہ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔قبل ازیں جہانگیر ترین نے مختلف شخصیات کی وفات پر انکے ورثا سے تعزیت و فاتحہ خوانی بھی کی۔ جہانگیر ترین نے ضلعی رہنماں حافظ محمد صدیق ارائیں کی ہمشیرہ کی وفات، حاجی مجید ارائیں کے کزن کی وفات، آصف لطیف سومرو کے والد اور والدہ کی وفات،مہر اشرف سیال کے کزن کی وفات، طاہر امیر غوری کی کزن کی وفات، ملک سعید ارائیں کے والد کی وفات، یوسف رضا ہاشمی کے بھائی اور نانی اماں کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومین کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی، سابق صوبائی وزیر چوہدری زوار حسین وڑائچ،ضلعی چیئرمین ارشاد عباس گھلو،رانا ارسلان خان،شیخ منور ندیم،سید باغ علی نقوی، ساجد انعام طور،حاجی را عمران،سردار عاشق خان بلوچ رانا عبدالحمید ایم ڈی،چوہدری اعجاز یوسف، ملک اعجاز ترگڑ، سید اظہر بخاری،را حیدر،ملک صداقت لودھرا، رانا نوید، رانا جاوید ٹھاکر،جیکب افتاب،رانا نعمان مہدی دویگر بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔

جہانگیرترین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -