موسمیاتی تبدیلی، گرمی اورحبس میں پھر اضافہ، فصلیں بری طرح متاثر

 موسمیاتی تبدیلی، گرمی اورحبس میں پھر اضافہ، فصلیں بری طرح متاثر

  

 احمد پور سیال(تحصیل رپورٹر)گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی نے احمد پور سیال کے شہریوں کو نڈھال (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کردیا۔ماہ اکتوبر کا آغاز ہوگیا ہے لیکن گرمی کی شدت اور حدت میں کمی آنے کی بجائے دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔عام طور پر اکتوبر کے مہینے میں موسم معتدل اور خوشگوار ہوتا ہے لیکن حبس زدہ اور گرم موسم نے شہریوں کا برا حال اور انہیں نڈھال کردیا ہے۔اکتوبر کے مہینہ میں بھی لوگوں کو پسینہ آتا ہے۔دوسری طرف موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے انسانوں کے ساتھ ساتھ فصلیں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ موسم کے کروٹ بدلنے کی وجہ سے دھان کی فصل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک نئی قسم کی سنڈی گرم موسم کی وجہ سے دھان کی فصل پر حمل آور ہوکر اس فصل کو تباہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں اور کاشتکاروں میں تشویش کی لہردوڑ اٹھی ہے۔دھان کے ساتھ ساتھ مکئی کی فصل پر بھی موسمی تبدیلی اثر انداز ہورہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ ایک عالمی مسئلہ ہے اگر اس کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے گئے تو گرم موسم لوگوں کا بھرکس نکال دے گا۔اس ضمن میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر پر قابو پانے کے لیے پاکستانی حکومت سمیت دیگر ممالک کو ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے ہوں گے تاکہ موسم اپنے معمول کے مطابق آجائے۔

گرمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -