سابق آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر طارق کھوکھر کی سعید خان مینس سے ملاقات
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) سابق آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹرطارق احمد کھوکھر نے ٹبہ سلطان پور میں مسلم لیگ ن (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
کے سنیئر رہنما سابق ایم این اے سابق سپیکرپنجاب اسمبلی سعید خان منیس کی رہائش گاہ پر ملاقات کی سابق آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر طارق احمد کھوکھر نے سعید احمد خان منیس کی خیرت دریافت کرتے ہوئے مختلف اُمور پر بھی باچیت کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما سعید احمد خان منیس نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، میاں حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز ہمیشہ ہی سے پاکستانی عوام کی اُمیدوں پر پوراُترتے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی عوام دوبارہ پھر سے ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کے دورہ جنو بی پنجاب سے کارکنوں کے حوالے بلند ہوئے ہیں سعید احمد خان منیس نے کہاکہ تین سال سے مسلسل موجودہ حکو مت عوام پرمہنگائی کے بم گرارہی ہے ایک مرتبہ بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا موجودہ حکمران عوام کی اُمیدوں پر پورا نہیں اُترے دوبارہ اقتدار میں آکر مسلم لیگ ن ہی ملک میں خوشحالی لائے گی اس موقع پر سنیئر ضلعی وائس چیئر مین عاصم سعید خان منیس، آصف سعید خان منیس، سید الطاف حسین شاہ، ملک احمد فاروق کھوکھر، حافظ عبدالماجد،چوہدری مظفر سلطان کمبوہ، حافظ محمد طارق، محمد اقبال ٹانوری،چوہدری طارق رشید کمبوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ملاقات