بھکاریوں کی مشکوک حرکات، مختلف اداروں کومانیٹرنگ کاٹاسک 

 بھکاریوں کی مشکوک حرکات، مختلف اداروں کومانیٹرنگ کاٹاسک 

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان) خانیوال بھر میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر ان کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کردیئے گئے حساس ادارے کی طرف سے آگاہ کیا گیا (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کہ ماہ رواں میں بھیک منگوانے کیلئے منظم گروہ سرگرم عمل ہیں جومختلف اضلاع سے چھوٹے بچوں کو اغواء کرنے کے بعد انہیں مبینہ طورپر نشہ کا عادی اور مصنوعی معذور بناکر ان سے بھیک منگواتے ہیں اسی طرح خواتین کی بڑی تعداد جن میں نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں وزارت داخلہ کی طرف سے اس سلسلے میں روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھکاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -