جام کمال بی اے پی کی صدارت سے دستبردار،پارٹی الیکشن کرانے کی سفارش

 جام کمال بی اے پی کی صدارت سے دستبردار،پارٹی الیکشن کرانے کی سفارش

  

کوئٹہ (آئی این پی)وزیر علیٰ بلوچستان جام کمال خان بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کی صدارت سے دستبردار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا جانتا ہوں بہت سے ایسے ہیں جو بے چین اور پریشان ہیں کہ ہم بلوچستان کیلئے چیزوں کو کس طرح بہتر بنا رہے ہیں۔ ہمارا کام اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالر کر تمام شعبوں میں ترقیاتی کام کو آگے بڑھانا ہے۔ بہرحال، ہماری یہ پالیسی انشا اللہ مجموعی بہتری کیلئے جاری رہے گی،انشا اللہ یہ جماعت بلوچستان میں مزید ترقی کریگی اور میں پرامید ہوں اس کے نوجوان اور آنیوالے ممبرز اس کی بنیاد کو مزید مضبوط بنائیں گے اور آہستہ آہستہ موقع پرست اپنی صفیں چھوڑ د یں گے۔ اس پارٹی کا پہلا صدر بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بی اے پی نے اپنے تمام ممبرز کیلئے زبردست جمہوری اقدار اور جگہ دکھا ئی ہے۔ کسی پارٹی کو آزادی کی اتنی گنجائش نہیں جتنی بی اے پی کو ہے جہاں ہر کوئی اپنے خیالات، تجاویز اور تنقید کا کھل کر اظہار کر سکتا ہے۔جام کمال خان نے بی اے پی کے سینٹرل آرگنائزر مسٹر جان جمالی اور بی اے پی کے مسٹر منظور کاکڑ جی ایس سے پارٹی اجلاس منعقد کر کے پارٹی انتخابات کا جلد انعقاد کرنے کی بھی سفارش کی اورکہا الحمدللہ تین سال پارٹی صدر کے طور پر اچھی خدمات انجام دیں اور آج میں پارٹی کی صدارت سے سبکدوش ہو رہا ہوں۔

جام کمال

مزید :

صفحہ اول -