پشاور، نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ، نرس جاں بحق

  پشاور، نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ، نرس جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے بڈھنی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے خاتون نرس جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق 28 سالہ شازیہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں نرس تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے تاہم مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب جاں بحق نرس کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔

نرس جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -