ڈاکو احساس پروگرام کے کیش انچارج سے تین لاکھ روپے نقدی اور دوسرا سامان چھین کرفرار،پولیس کارروائی شروع

 ڈاکو احساس پروگرام کے کیش انچارج سے تین لاکھ روپے نقدی اور دوسرا سامان ...

  

 میلسی(تحصیل رپورٹر)نامعلوم ڈاکوؤں نے احساس پروگرام کے کیشن انچارج کو گن پوائنٹ پر دن دہاڑے راستے میں روک کر 3 لاکھ روپے کی نقدی اور بینک کی(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 ڈیوائس زبردستی چھین لی اور فرار ہو گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں 2ڈاکوؤں نے موبائل فون ڈیلر سے 31 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیئے۔ تفصیل کیمطابق چک نمبر 205 ڈبلیو بی کا رہائشی احساس پروگرام کا انچارج محمد جمیل گذشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج میلسی میں بنائے گئے احساس کفالت پروگرام پر مستحق خواتین میں رقوم کی تقسیم کیلئے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آ رہا تھا کہ اڈا سفیر نگر کے قریب اچانک 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس کے بیگ میں موجود 3 لاکھ روپے کی نقدی حبیب بینک کی ڈیوائس اور 10 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں موبائل مارکیٹ میں چک بسی کے رہائشی شمس الدین نے موبائل فون کی دکان بنا رکھی ہے جہاں گذشتہ روز 2 افراد موبائل خریدنے کے بہانے آئے اور اچانک اسلحہ نکال کر اس سے 31 ہزار روپے کی نقدی او رہزاروں روپے مالیت کا نیا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

ڈاکو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -