فواد چودھری کی بیان بازی فرمائشی راگنی ہے، فیصل کریم 

  فواد چودھری کی بیان بازی فرمائشی راگنی ہے، فیصل کریم 

  

  اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کی بیان بازی فرمائشی راگنی ہے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرکے فواد چودھری اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری تاریخ ساز سیاسی قیادت کے جانشین ہیں،فواد چودھری کے لیڈر عمران خان کی نالائقی کا چرچا دنیا میں لطیفہ بنا ہوا ہے، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب عمران خان کی سوچ انڈوں اور کٹوں کی ہو تو فواد چودھری کی سوچ کیسی ہوگی، فواد چودھری وفاداری تبدیل کرنے کو سیاست سمجھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم اور نااہل کابینہ ہو تو ملک کی دنیا میں بدنامی ہوتی ہے بہت جلد پتہ چلے گافواد چودھری نے ایک اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ 

فیصل کریم 

مزید :

صفحہ اول -