آٹا،چینی،دال،گھی پر غریبوں کو براہ راست سبسڈی دینگے:فرخ حبیب

آٹا،چینی،دال،گھی پر غریبوں کو براہ راست سبسڈی دینگے:فرخ حبیب

  

     فیصل ا ٓباد  (سٹی رپورٹر) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرگھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گھی کی قیمتوں میں 40سے50روپے تک کمی لائیں گے۔ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پرمہنگائی ہورہی ہے، آٹا،چینی،دال،گھی پرغریبوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔فیصل آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نوجوان ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں، ہماری پارٹی نے حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا، سابقہ حکومت تمام اداروں کوتباہ وبرباد کرکے گئی۔ نوازشریف، آصف زرداری قومی مجرم ہیں، دونوں نے کوئی بڑا ڈیم نہیں بنایا۔ عمران خان ملک میں ڈیم بنا کر 10 ہزار میگاواٹ سستی بجلی سسٹم میں لیکر آرہا ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم، پرچی چیئرمین وزیراعظم کو لاک ڈاؤن کا کہتے تھے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا کی معیشت تباہ ہوئی۔

 فرخ حبیب

مزید :

صفحہ اول -