کورونا کی چوتھی لہر، مزید 46 افراد جاں بحق، 1664نئے مریض رپورٹ

  کورونا کی چوتھی لہر، مزید 46 افراد جاں بحق، 1664نئے مریض رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 831 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار 202 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وباء کے آغاز سے اب تک پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار 190، سندھ میں 4 لاکھ 58 ہزار 697، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 260، بلوچستان میں 32 ہزار 943، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 329، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 590 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 86 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 73 ہزار 437 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ کورونا سے اب تک پنجاب میں 12 ہزار 661، سندھ میں 7 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 559، اسلام آباد میں 926، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض مر چکے ہیں۔
کورونا اموات

مزید :

صفحہ اول -