اسلام آباد،گاری نالے میں جاگری،ایک ہی خاندان کی 6خواتین سمیت 7افراد جاں بحق

اسلام آباد،گاری نالے میں جاگری،ایک ہی خاندان کی 6خواتین سمیت 7افراد جاں بحق

  

    اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت میں شادی کی تقریب میں جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب میں جانیوالی گاڑی نالے میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق ہو گئے، گاڑی کوحادثہ رات گئے بارش کے باعث پیش آیا، جس کے بعد زخمی پوری رات نالے میں پڑے رہے صبح ہونے پر پولیس کواطلاع ملی جب تک سب کی موت ہو چکی تھی،پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افرادمیں 6خواتین شامل ہیں، جس کے بعد لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے تمام افراد شادی میں شرکت کے بعد بھارہ کہو احمد ٹاؤن واپس آرہے تھے، جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹاؤن بھارہ کہو سے ہے۔

حادثہ

مزید :

صفحہ اول -