چیمبرز الاٹمنٹ پر صدر، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے

  چیمبرز الاٹمنٹ پر صدر، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (  خصو صی رپورٹر  )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں نئے چیمبرز کی الاٹمنٹ پر صدر بار اور جنرل سیکرٹری بار میں ٹکراؤہوگیا۔ صدر بار نے چیمبرز کی الاٹمنٹ کے لیے کی گئی قرعہ اندازی معطل کی تو جنرل سیکرٹری نے اس نوٹیفیکیشن کی معطلی کے لیے چیئرمین (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کو چٹھی لکھ دی ہے۔ تفصیل کے مطابق 30 ستمبر کو بذریعہ قرعہ اندازی ضلع کچہری کے نئے بلاک میں چیمبرز کی الاٹمنٹ ہوئی اور تقریبا 115 وکلا کو چیمبرز الاٹ ہوئے تھے لیکن صدر بار سید یوسف اکبر نقوی نے سیکرٹری لا بہادر علی خان کے نام پر تعمیر ہونے والے بلاک کی چیمبرز الاٹمنٹ کو یہ کہہ کر منسوخ کردیا کہ وکلا نے قرعہ اندازی کی شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں دوسری جانب جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسامہ بہادر خان نے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کو صدر بار کے نوٹیفیکیشن کو منسوخ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بلاک کی الاٹمنٹ صدر بار، ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل نون کی موجودگی میں ہوئی لیکن اس وقت کوئی عذر یا اعتراض نہیں اٹھایا گیا بعد ازاں چند مفاد پرست عناصر کے کہنے پر الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ اس معاملے کی کوئی معکول وجہ بیان نہیں کی گئی اس وقت کئی الاٹی وکلا گرانڈ فلور کا قبضہ لے چکے ہیں اور دیگر اپنی رقم جمع کرارہے ہیں۔ اس لیے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
چیمبر الاٹ