اسلامیہ یونیورسٹی میں سیمینار،تہذیب وتمدن، ترقی پرلیکچرز

اسلامیہ یونیورسٹی میں سیمینار،تہذیب وتمدن، ترقی پرلیکچرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور،خانقاہ شریف (بیورور پورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان) ڈیپار ٹمنٹ آف ٹرانسلیشن اسٹڈیزاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ورلڈ ٹرانسلیشن ڈے کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کا موضوع ”United (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
in Translation“ تھا۔ تقریب کا انعقاد فیکلٹی آف اسلامک لرننگ میں کیا گیا جس میں فیکلٹی کے اساتذہ و طلباء اور شعبہ انگلش لنگویسٹکس کے طلباء نے شرکت کی۔سیمینار میں ترجمہ نگاری کی تاریخ، قوموں کی تہذیب و تمدن اور ترقی میں اس کا کردار، موجودہ زمانے میں ترجمہ نگاری اور ترجمانی کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ لیاقت علی، اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) بہاولپور اور اللہ بخش کلیار، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اس تقریب کے مہمان اعزاز تھے۔ڈاکٹر ریاض حسین،سربراہ شعبہ انگلش لنگویسٹکس نے اپنے کلیدی خطاب میں ترجمہ کی تاریخ، یونانی اور رومی سلطنتوں کی ترقی و عروج  نیز اسلامی سلطنت کی ترقی میں ترجمہ کے کردار پر مفصل روشنی ڈالی اور اس ترقی کو آج کے دور میں حاصل کرنے کی ضرورت کو بیان کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹرشیخ شفیق الرحمن، چیئرمین شعبہ ٹرانسلیشن سٹڈیز، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے ترجمہ کے علوم کی ضروت و اہمیت کو بیان کیا اور اس تناظر میں وائس چانسلر کے وژن کو سراہتے ہوئے فیکلٹی آف اسلامک لرننگ میں شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز کے قیام کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔اس موقع پر چیئرمین شعبہ  ٹرانسلیشن سٹڈیز نے وائس چانسلر کی طرف سے معزز مہمانوں، اساتذہ، طلباء و طالبات اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
یونیورسٹی