عوامی خدمت اولین ترجیح، اپوزیشن کاشور شرابہ ڈرامہ،عامرڈوگر

عوامی خدمت اولین ترجیح، اپوزیشن کاشور شرابہ ڈرامہ،عامرڈوگر

  

ملتان (سپیشل  رپورٹر)وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا  ہے کہ میرے لیڈر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا ویژن عوام کی خدمت ہے 2023  میں دوبارہ جب آپ کے دروازے پر دستک دیں تو ہمارا سر جھکا ہوا نہ ہو اور عوامی نمائندے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

کی سب سے بڑی ذمہ  اپنے حلقے کے مسائل حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی  بہت سارے مافیاز سے ہے جن میں آٹا چور، چینی چور،ڈالر چور اور ذخیرہ اندوز شامل ہیں جنہوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے مگر عمران خان ان تمام چوروں اور مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے  ہیں آپ مایوس نہ ہوں جن کے لیڈران کھربوں لوٹ کر اور اب نقاب اوڑھ کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے تمام تر حربے ناکام ہوں گے عمران خان جیسے لیڈر قوموں کو بار بار نہیں ملتے کیونکہ وہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں دنیا بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے امپورٹ بڑھ رہی ہیں ڈالر اوپر جا رہا ہے حکومت بہت جلد مہنگائی کے جن کو قابو کر لے گی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات  کی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں  ملتان شہر میں  فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا اولین ترجیح ہے تاکہ عوام  بنیادی سہولیات کے منصوبوں سے بروقت مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے جو کہ  عمران خان اور عثمان بزدار کی خصوصی توجہ سے حل ہو رہا ہے حکومت پنجاب نے ملتان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کے لئے اربوں روپے کے فنڈز  دے دیے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے  انہوں  نے کہا کہ خان ویلیج  ڈسپوزل اسٹیشن ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس منصوبے کی آپ گریڈیشن سے شہری آبادیوں کو نکاسی آب کے دیرنیہ مسائل سے نجات مل جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز خان ویلیج ڈسپوزل اسٹیشن کی امپروومنٹ کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان, منیجنگ ڈائریکٹر واسا  ناصر اقبال،  ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن عارف عباس سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی قبل ازیں ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ170 کیوسک  کے ڈسپوزل سٹیشن کی فورس مین بوسیدہ اور پرانی ہونے سے پمپنگ کی گنجائش  بہت کم رہ گئی تھی  اب 48 انچ قطر کی دو ہزار فٹ نئی ایچ ڈی پی فورس مین کی تنصیب سے پمپنگ کیپیسٹی مکمل طور پر فعال ہو گئی ہے  اس منصوبے کے مکمل ہونے سے ماڈل ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن،  ملتان پبلک سکول روڈ،نشیمن کالونی، نارتھ گلگشت،خان ویلیج شالیمار کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل حل ہونگے۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -