کمشنربہاولپورکایزمان کادورہ، ملاقاتیں، کھلی کچہری میں شرکت
بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ریونیو افسران عوامی خدمت کچہری کے ذریعے سائلین کے مسائل(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق ڈویژن بھر کی ہر تحصیل میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری منعقد کی جاتی ہے جس میں درستگی ریکارڈ، فرد ملکیت کا اجراء، انتقالات کا اجراء، انکم سرٹیفیکیٹ، رجسٹری، معائنہ ریکارڈ اور ڈومیسائل کے اجراء سمیت ریونیو سے متعلقہ دیگر تمام معاملات میں درپیش مسائل، مشکلات وشکایات کا ازالہ اور ان کے حل پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے میونسپل کمیٹی تحصیل یزمان کے سبزہ زار میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے ان کے ریونیو سے متعلقہ مسائل دریافت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بتایا کہ تحصیل سطح پر عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کے علاوہ بھی تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی نافذ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل سطح پر مہینہ میں دو بار عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا جائے گا اورعوام کے جائز مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں متعلقہ محکموں کے افسران ایک ہی جگہ پر عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ایم پی اے احسان الحق چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی اور اسسٹنٹ کمشنر یزمان شاہد کھوکھرسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔دریں اثناء کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے میونسپل کمیٹی یزمان کے سبزہ زار میں پودا لگاکر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔دریں اثنائکمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے تحصیل یزمان کے بازار کا اچانک دورہ کیا اورسبزیوں و پھلوں، اشیائے ضروریہ، اشیائے خوردونوش اور کریانہ آئیٹمز کی مقررہ نرخ پر فروخت، ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اورپھلوں و سبزیوں کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم پی اے احسان الحق چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی اور اسسٹنٹ کمشنر یزمان شاہد کھوکھرسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش و اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔نیز یزمان بازار میں تجاوزات کے فوری خاتمہ سمیت صفائی ستھرائی کی حالت بھی بہتر بنائی جائے۔
کھلی کچہری