روجھان میں آپریشن، 51کروڑ سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی واگزار 

روجھان میں آپریشن، 51کروڑ سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی واگزار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجنپور،روجھان (تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)راجنپور کے علاقہ روجھان میں قبضہ مافیا کے خلاف اپنی نوعیت کا بڑا آپریشن کیاگیا،ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر نگرانی چک دلبر میں آپریشن مکمل کرکے51 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا16601 کنال سے زائد رقبہ واگزار کرالیا گیا،ڈپٹی کمشنر احمر نائیک،قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں بھاری مشینری، پولیس،ایم سی اور دیگر محکموں کے عملہ نے حصہ لیا(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
،6450 کنال پر کاشتہ فصل پر ٹریکٹرز کے ذریعے ہل چلادئیے گئے،10151 کنال غیر کاشتہ سرکاری رقبہ بھی واپس لے لیاگیا،ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہاضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائیگا،واگزار کرایا گیا رقبہ مفاد عامہ کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔
اراضی واگزار