علی پورمیں آپریشن، منشیات فروش سے چرس برآمد،ملزم گرفتار

علی پورمیں آپریشن، منشیات فروش سے چرس برآمد،ملزم گرفتار

  

چوک پرمٹ(نمائندہ پاکستان)  ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور غلام مجتبی خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز بدنام زمانہ منشیات فروش نیاز بلوچ کو 2150 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 556/21بجرم 9 سی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او غلام مجتبی خان نے منشیات فروشوں کو ناسور اور ملک و قوم کا دشمن قرار دیتے ہوئے انکے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی او علی پور میاں یوسف ہارون کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات کا تسلسل جاری رہیگا۔عوام منشیات فروشی کے مکروہ اورمذموم دھندے کے قلع قمع  کیلیے پولیس سے تعاون کریں۔منشیات فروشوں کے خلاف اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ڈی پی او ضلع مظفرگڑھ احسن اقبال، ایس ڈی پی او علی پور میاں یوسف ہارون نے پورے ضلع منشیات فروشی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلیے سخت اقدامات جاری کر دیے ہیں۔جن پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے گا۔علی پور کے عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے تھانہ صدر علی پور پولیس کے منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

چرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -