قتل مقدمہ، مجرم کو سزائے موت دو لاکھ جرمانہ اداکرنے کا حکم 

قتل مقدمہ، مجرم کو سزائے موت دو لاکھ جرمانہ اداکرنے کا حکم 

  

راجن پور،مٹھن کوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور نے فاضل پور کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل احسان الحق کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔ قاتل  احسان الحق نے گزشتہ سال اپنے جگری دوست محمد حسین لنجوانی کو پیسوں کی خاطر قتل کر دیا تھا دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی یوں اس فیصلے سے سفاک قاتل انجام کو پہنچ گیا (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

ہے۔ معزز سیشن جج محمد ابرہیم اصغر  نے واقعاتی شہادت میں مقتول محمد حسین لنجوانی کے  قاتل احسان الحق کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مقتول کے وکیل ماہر قانون ساجد اقبال سکھیرا ایڈووکیٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فاروق الرحمن گورایہ کا اس موقع پر یہ کہنا تھا کہ کیس 51/21 بجرم302 تھانہ فاضل پور میں مقتول کے ورثا کو انصاف دلانے کیلئے حق سچ کی جنگ میں اللہ پاک نے سرخرو کیا انصاف کے تقاضے پورے ہونے سے معاشرے میں اس طرح کے واقعات میں کمی آئیگی۔اس موقع پر ورثا نیمقتول کے وکیل ساجد اقبال سکھیرا ایڈووکیٹ  کوپھولوں کے ہار پہنائے۔

سزائے موت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -