حکومت کا ٹیکسٹائل سیکٹرپر فوکس، صنعت کاروں کو ریلیف دیں گے: گورنر پنجاب 

حکومت کا ٹیکسٹائل سیکٹرپر فوکس، صنعت کاروں کو ریلیف دیں گے: گورنر پنجاب 

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  )پاکستانیوں کے لیے وہ دن دور نہیں جب ہماری جی ایس پی  پلس ٹیکس دیئے یورپی منڈیوں تک رسائی ہو گی۔جس سے ملکی معیشت میں جان پڑ جائے گی۔بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے معروف صنعت کار اور سابق صدر ملتان وڈیرہ غازی خان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ جلال الدین رومی نے خصوصی ملاقات میں (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 کیا۔گورنر پنجاب نے ملاقات میں بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انھیں خصوصی طور پر جی ایس پی پلس کے متعلق ٹاسک دیا ہے کہ وہ بیرون ممالک کے دورے کر کے یورپی یونین کے تحفظات دور کریں۔اس موقع پر خواجہ جلال الدین رومی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بتایا حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر میں روزبروز بہتری آ رہی ہے۔ ہم یہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے علاوہ باقی شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔ملاقات میں خواجہ جلال الدین رومی نے کہا پنجاب حکومت مظفر گڑھ میں جو انڈسٹریل سیٹیٹ قائم  کرنے جا رہی ہے۔اسے ابتدائی طور پر ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔ آسان شرائط پر الاٹمنٹ کی جائے۔تاکہ انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے بعد ملتان، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے بے روزگار نوجوانوں کو بلا تاخیر روزگار کی سہولیات مل سکیں۔اس ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملتان ڈیرہ غازی خان میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے بارے میں استفسار کیا۔جس پر خواجہ محمد جلال الدین رومی نے کہا کہ اس وقت ہم بلوچستان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے مختلف علاقوں میں پانی کے بے شمار پلانٹ کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ جس سے ان علاقوں میں  ہپیٹا ٹائیٹس کے مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔تو دوسری جانب انہی علاقوں میں صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھی جا رہی ہے گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ بہت جلد جنوبی پنجاب میں مزید صاف پانی کے منصوبوں کے افتتاح کے لئے دورہ کریں گے۔جس سے ان منصوبوں کی فعالیت میں تیزی آئے گی۔

پراجیکٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -