چھاپہ، میپکو ٹیم پرحملہ،بجلی چوری کی ویڈیو ضائع، زمیندار کیخلاف مقدمہ

 چھاپہ، میپکو ٹیم پرحملہ،بجلی چوری کی ویڈیو ضائع، زمیندار کیخلاف مقدمہ

  

  میلسی(نامہ نگار)ایس ڈی او طلحہ محمود  میپکو سیکنڈ میلسی  کو چھاپے کے دوران زمیندار نے یر غمال بنا کر چوری کا ثبوت (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

ویڈ یو چھین کر ڈیلیٹ کر دی صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق میپکو ٹیم سیکنڈ میلسی چاہ  جھتیری والا موضع کینو گء جہاں زاہد  لطیف وغیرہ کے نام پر لگے ٹیوب ویل پر ٹرانسفارمر کے بش توڑ کر  ڈائریکٹ سپلاء جاری تھی ایس ڈی او طلحہ محمود نے موبائل پر  جس کی ویڈیو بنا کر اعلی حکام کو بھیجنے کی کوشش کی تومحمد عرفان ملک نے موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جبکہ ٹرانسفارمر قبضے میں لینے کی کوشش پر اس کے ساتھی ڈنڈوں سے مسلح آئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ٹرانسفارمر نہ اتارنے دیااور اسے یر غمال بنا لیا۔ اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ٹیم کو نجات ملی۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -