بہاولپور، آرٹس کونسل میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کافیصلہ،شیڈول تیار

 بہاولپور، آرٹس کونسل میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کافیصلہ،شیڈول ...

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی تمام آرٹس کونسلوں (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

 کی طرح بہاولپور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ربیع الاول کے مقدس مہینہ میں ”ہفتہ شان رحمت اللعالمین“ کے سلسلے میں تقاریب کا شیڈول ترتیب دے دیاگیا ہے۔ یہ تمام پروگرام عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جائیں گے جن کا مقصد سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد زبیر ربانی نے آج بہاولپور آرٹس کونسل میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پرپروگرام آفیسر ملک ذکااللہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمہ جبیں طاہر اور گلریز جاوید اسسٹنٹ شریک تھے۔ ڈائریکٹربہاول پور آرٹس کونسل محمد زبیر ربانی نے کہا کہ ان تقریبات کا سلسلہ 11 اکتوبر سے شروع ہوگا جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ شیڈول کے مطابق 11 اکتوبر کو رشیدیہ آڈیٹوریم میں محفل میلاد اور 14 اکتوبر کو مقابلہ خطاطی منعقد ہوگا۔ جس میں 16 سے 40 برس تک کی عمر کے خطاط حصہ لے سکیں گے۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خطاط کو 25ہزار روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20 اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار روپے کے چیک دیے جائیں گے جبکہ مقابلہ خطاطی میں شرکت کرنے والے تمام نوجوانوں کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ 16اکتوبر کورشیدیہ آڈیٹوریم میں محفل سماع کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ 11 اور 12 ربیع الاول کی شام بہاولپور آرٹس کونسل رشیدیہ آڈیٹوریم کی عمارت کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔

شیڈول تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -