ٹریننگ ورکشاپ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر سعید بزدار کی شرکاء کو مختلف امورپر بریفنگ 

 ٹریننگ ورکشاپ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر سعید بزدار کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے یونیورسٹی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں ڈینز، چیئرپرسنز اور پرنسپل آفیسرز کو کوالٹی کے معیارات، انٹرنل رینکنگ ایجنسیزکے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ بابر بھی موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے بتایا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کوالٹی معیارات پر عملدرآمد اور اس کے حوالے سے باقاعدگی سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جا تا ہے۔ یہ ایک مسلسل اور جاری رہنے والا عمل ہے جس کے بعد بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں جیساکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی قومی اور عالمی سطح پر رینکنگ پوزیشن میں غیر معمولی بہتری ہوئی ہے۔ میزبان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ بابر نے ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت پر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 
ورکشاپ