ملتان، گیسٹرو بے قابو، سرکاری ہسپتالوں میں 211سے زائد مریض رپورٹ
ملتان (وقائع نگار) شہریوں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا۔بچوں،بڑوں کی بڑی تعداد گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں جا(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
پہنچی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 211 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔نشتر ہسپتال میں گیسٹرو کے 63 مریض لائے گئے۔چلڈرن کمپلیکس میں گیسٹرو کے 111 مریض۔ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 25مریض جبکہ ٹاونز ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 13مریض لاہے گیے۔جن کو علاج معالجہ کی سہولیات دی جارہی ہے۔
گیسٹرو