مہنگائی کنٹرول کرنے کی حکمت عملی تیار، عون عباس بپی

مہنگائی کنٹرول کرنے کی حکمت عملی تیار، عون عباس بپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان،خان پور،کوٹ مٹھن (بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)سینیٹر و پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے کہاہے کہ ملک میں (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
 موجودہ مہنگائی کی اصل وجہ سابقہ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیاں ہیں اور موجودہ حکومت مہنگائی کی حالیہ لہر کو کم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے، وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب سے صدق دل سے محبت کرتے ہیں اگلے انتخابات کا نہیں بلکہ نئی نسل کے مستقبل کا سوچتے ہیں جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال بنارہے ہیں، بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں سماجی ورکر ساجد ارائیں کی جانب سے شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا لگانے کے بعد صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے وزیر اعظم عمران خان اس خطے سے بے حد محبت کرتے ہیں اور سال 2018 کے انتخابات میں جنوبی پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی انشا اللہ پارٹی میں قائم صف بندیاں ختم کرکے متحد انداز میں فعال کررہے ہیں مارچ میں بلدیاتی انتخاب کرا رہے ہیں اس میں کارکنوں کو آگے لایا جاے گا بلدیاتی اور جنرل انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی جائے، انہوں نے کہاکہ حکومت عملی طور پر عوام کو حقوق کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، کورونا کے باوجود ملکی معیشت بہتر رہی اور پاکستان مسائل سے محفوظ رہا، جنوبی پنجاب صوبہ میں مسلم لیگ ن مخلص نہیں پیپلز پارٹی ساتھ دے تو پنجاب اسمبلی سے قرار داد منظور کرای جا سکتی ہے قبل ازیں عون عباس بپی جنوبی پنجاب کے صدر بننے کے بعد پہلی بار رحیم یار خان کے ایک روزہ دورے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچنے پر ساجد ارائیں نے عون عباس بپی کو روایتی اجرک اور پگ پہنا کر ویلکم کیا اور سبزہ زار ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پودا لگایا، اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب بیرسٹر علی رضا دریشک، ضلعی صدر چوہدری ظفراقبال وڑائچ، جنرل سیکرٹری راجہ محمدسلیم، ضلعی صدر خواتین ونگ صائمہ طارق، جنرل سیکرٹری منیبہ شاہد، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن رانا قمر الزماں قمر، چوہدری شاہد طالب، یڈھسٹر چوہان، حسن نواز نیازی، ڈاکٹر اقبال حسن، شمیل مرزا سمیت پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔دریں اثناء سینٹر عون عباس بپی صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی رحیم یار خان آمد کے حوالے سے تحصیل صدر ڈاکٹر جام فیصل جمیل کی رہائش گاہ پر تحصیل جنرل سیکرٹری جام شاہد محمود یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری عثمان چنہ کے ہمراہ تحصیل سٹی یوتھ ونگ ومادرونگ کی مشترکہ اہم میٹنگ ہوئی جسمیں تحصیل صدر یوتھ ونگ زبیر خان تحصیل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ رانا محمد آصف سٹی صدر یوتھ ونگ جہانزیب جٹ سٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ جام احمد تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا نبیل تحصیل نائب صدر یوتھ ونگ فواد خاکوانی مادرونگ سے قاضی شاہد مشتاق جام حبیب اللہ ظاہر پیر سے سعید اعوان وکلاء ونگ سے راجہ ناصر حمید نے شرکت کی۔ اہم امور پر بات چیت مشاورت کی گئی جسسے ڈاکٹر جام فیصل جمیل، تحصیل جنرل سیکرٹری جام شاہد محمود،تحصیل یوتھ ونگ سے زبیر خان، تحصیل جنرل سیکرٹری رانا محمد آصف،سٹی یوتھ ونگ سے جہانزیب جٹ،سٹی جنرل سیکرٹری جام احمد نے نمائندگی کی ویلفیئر ونگ سے چوہدری ناصر پرویز نے نمائندگی کی۔اس موقع پر تحصیل صدر ڈاکٹر جام فیصل جمیل نے کہا کہ سینٹر عون عباس بپی کیا رحیم یار خان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔جبکہانصاف لیبر ونگ کے ضلعی صدر رانا ناصر محمود خان نے وفد کے ہمراہ سینیٹر و پاکستان تحریک انصاف کے صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی سے ملاقات کی اور لیبر ونگ کی کارکردگی ودرپیش مسائل سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، عون عباس بپی نے کہاکہ لیبر ونگ کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ پارٹی پیغام عام کریں انشا اللہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی جماعت بنائیں گے، رانا ناصر محمود خان نے عون عباس بپی کو سینیٹر و صدر جنوبی پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صوبائی  جنرل سیکرٹری Pti جنوبی پنجاب سردار علی رضا خان دریشک کے ہمراہ سینیٹر عون عباس صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب  نے  ضلع رحیم یار خان کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے انصاف لائرز ونگ سے میٹنگ کی اس کے علاوہ انصاف خواتین ونگ کی عہدیداران سے ملاقات کی اور ملاقات میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کو مزید منظم اور فعال کرنیسمیت دیگر سیاسی امور زیرغور آئے اور مختلف عوامی ایشوز وعلاقائی مسائل  پر بھی گفتگو کی گئی  ہے۔ اور انہوں نے  پی ٹی آئی کے  کارکنوں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 عون عباس بپی