گارڈن ٹاؤن، ڈاکوؤں کاشہری کے گھر دھاوا، لوٹ مار

گارڈن ٹاؤن، ڈاکوؤں کاشہری کے گھر دھاوا، لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار) تھانہ قطب پور کے علاقے دن دہاڑے شہری کے گھر ڈاکہ،مسلح ڈاکولاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات ودیگر سامان لیکر رفوچکر ہوگئے،پولیس (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق گارڈن ٹاون کا رہائشی سید ندیم علی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھاکہ کہ دوموٹرسائیکلوں پر سوارچھے مسلح ڈاکو نے گھرمیں زبردستی داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بناکر گھر سے چالیس لاکھ روپے کی نقدی،تیس تولہ طلائی زیورات،ایک لیپ ٹاپ ودیگر قیمتی ملبوسات چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے بڑے اطمینان سے فرارہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد فرارملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔
دھاوا