جنوبی پنجاب بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، بھاری جرمانے عائد
ملتان (خصو صی رپورٹر )ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران2ہزار(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
289افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔36لاکھ62ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر6کروڑ31لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔238بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیر نگرانی آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، سب ڈویژنل آفیسرز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں کا جنوبی پنجاب کے زیر انتظام 13اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔ یکم تا30ستمبر2021 کے دوران میپکوملتان سرکل میں 290 صارفین کو بجلی چوری کرنے پر91لاکھ28 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور37مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 451افراد کو بجلی چوری کی مد میں ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد اور 15مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 150بجلی چوروں کو39لاکھ33ہزار روپے جرمانہ عائد اور28ایف آئی آرز درج، بہاولپور سرکل میں 183صارفین کو 63لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 16مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 298افراد کو73لاکھ25ہزار روپے جرمانہ عائد اور 26مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 379بجلی چوروں کو94لاکھ88ہزارروپے جرمانہ عائد اور 61مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 346صارفین کو86لاکھ71ہزارروپے جرمانہ عائد اور28افراد کے خلاف مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 78صارفین کو24لاکھ56ہزار روپے جرمانہ عائد اور18مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 114افراد کو56لاکھ92ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور9بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ولایت آبادسب ڈویژن کی ٹیم نے ہاشمی کینال ویو میں آپریشن کرکے بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری پکڑلی۔ بوگس میٹر لگانے والا پرائیویٹ الیکٹریشن بھی موقع سے گرفتار کروادیاگیا۔تھانہ شاہ شمس میں بجلی چور اور پرائیویٹ الیکٹریشن کے خلاف مقدمات کے اندراج کی درخواستیں دیدی گئیں۔ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل خالد محموداور ایکسین سٹی ڈویژن ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر ایس ڈی او میپکو ولایت آبادسب ڈویژن ملتان عمار علی رضا صدیقی کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ عباس علی، لائن مین عبدالوحید شاہ اور اسسٹنٹ لائن مین محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے ہاشمی کینال ویو میں بجلی میٹر حوالہ نمبر 18-15132-2741806بنام فاروق زیر استعمال محمد طارق چیک کرنے کے گئے تو وہاں پرائیویٹ الیکٹریشن محمد اکرم اصل میٹر اتارکر بوگس میٹر نصب کرتے ہوئے پایاگیا۔ بجلی چور محمد طارق اصل میٹر تبدیل کرکے ریڈنگ کے دنوں میں بوگس میٹر نصب کرواتاتھا۔ میپکو کی ٹیم نے موقع پر 15پولیس کال کی اور پرائیویٹ الیکٹریشن محمد اکرم کو بوگس میٹر نمبری 26538(EPL)کے ساتھ گرفتارکروادیاجبکہ بجلی چور محمد طارق کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والے دوعدد میٹر ز اور پی وی سی موقع سے اتارلی اور پولیس اسٹیشن شاہ شمس میں جمع کروادئیے۔ ایس ڈی او ولایت آباد سب ڈویژن عمار علی رضا صدیقی نے بجلی چورمحمد طارق اور پرائیویٹ الیکٹریشن محمد اکرم کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی ہیں اور بجلی چوری کی مدمیں بجلی چور کو بھاری جرمانہ عائد کیاجارہاہے۔
بجلی چور