فائرنگ واقعات میں دوافراد زخمی
ملتان (وقائع نگار) تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مخالفین کی فائرنگ سے(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)
بزرگ شہری زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے 60سالہ کریم اپنے گھر کے قریب موجود تھا۔جہاں ملزم قاسم اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ آیا۔اور اس نے آتے ہی فائرنگ شروع کردی۔اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر کریم زخمی ہوگیا۔جس کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بتایا گیا یے کہ دو گولیاں کریم کی دائیں بازو پرلگی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت ٹھیک ہے۔جبکہتھانہ الپہ کے علاقے مسلح ملزمان کا شہری کے گھرگھس کر فائرنگ،ایک شخص زخمی ہوگیانشترہسپتال لایاگیا۔چوکی والہ صدرپورمحمد شہزاد اپنے گھر میں موجود تھاکہ چھے مسلح نامعلوم افرادنے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مددسے شہزادکو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرزکے مطابق بائیں ٹانگ پر دوگولیاں لگی جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،پولیس نے شہری کے بیان بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
فائرنگ