مہنگائی،پیپلزپارٹی کاجنوبی پنجاب میں تحریک شروع کرنیکا اعلان

مہنگائی،پیپلزپارٹی کاجنوبی پنجاب میں تحریک شروع کرنیکا اعلان

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے مہنگائی کے خلاف وسیب (جنوبی پنجاب) میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا (بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

ہے اس حوالے سے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوں گے یہ اعلان انہوں نے پیپلز سیکریٹریٹ (بلاول ہاؤس) میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سید احمد مجتبی گیلانی، خواجہ رضوان عالم، عبد القادر شاہین، محمود حیات ٹوچی خان، ایم پی اے شازیہ عابد،نفیس احمد انصاری، رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا ودیگر رہنما موجود تھے مخدوم احمد محمود نے اعلان کیا کہ حالیہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور عوا م میں حکومت کے خلاف شدید ردعمل پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ 10اکتوبر کو حالیہ مہنگائی کے خلاف بہاولنگر، مظفر گڑھ، لودھراں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اسی طرح 11اکتوبر کو لیہ، وہاڑی، بہاولپور 12اکتوبر کو رحیم یار خان، خانیوال اور 12اکتوبر کو ہی ملتان و راجن پور میں مظاہرے ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو بلاول بھٹو ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں بھرتی کئے گئے لوگوں کو بے روز گار کرکے 16ہزار خاندانوں کا معاشی قتل کیا گیا عدالتوں کو چاہیئے کہ وہ ان 16ہزار خاندانوں پر رحم کریں، بلاول بھٹو نے موثر آواز بلند کی ہے اور ہم ا ن متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی عمران خان کو عقل سلیم عطا فرمائے اس کی وجہ سے پاکستان کو داخلی اور خارجی محاذ پر نقصانات ہو رہے ہیں اور ان نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار متاثر ہوا ہے اس وقت امریکہ، سعودی عرب، قطر،یو اے ای سمیت کئی ممالک پاکستان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں جہاں تک تحریک طالبان کو عام معافی دینے کا اعلان ہے اس اقدام سے بھی ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن کو متحد ہونا چاہیئے مگر یہ میاں شہباز شریف کا فرض ہے کہ وہ قائد حزب اختلاف ہوتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلیں موجودہ بحرانی کیفیت میں بلاول بھٹو کی لاؤڈ اور کلیئر آواز موجود ہے اور وہ ہر سطح پر عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں عمران خان کے بہت سارے فیصلوں کا بوجھ براہ راست عوام کے کاندھوں پر ہے روپے کی قدر کم اور مہنگائی کی سطح بلند ہورہی ہے موجودہ حکمران پٹرول، بجلی، گیس کے بلوں کے زریعے ریونیو اکٹھا کرکے جان بوجھ کر ملک میں مہنگائی پیدا کر رہے ہیں اس وقت عوام کی قوت خرید کم ہو رہی ہے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف کسانوں کا گلہ دبایا جارہا ہے اگر موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی اقتدار میں ہوتی تو گندم کی قیمت 18سو روپے کی بجائے 25سو روپے ہوتی کسان اور مزدور آج بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو یاد کرتے ہیں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ بلاول بھٹو کا گذشتہ دنوں کا وسیب کے مختلف علاقوں کا دورہ کامیابی سے ہمکنار ہوا اب بلاول بھٹو بہت جلد ملتان آئیں گے اور راجن پور، بہاولنگر،بہاولپور سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے مخدوم احمد محمود نے پریس کانفرنس میں حمز ہ شہباز شریف کی ملتان اور جنوبی پنجاب کے دورے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ بلاول بھٹو کے دورے کے بعد یقینا (ن) لیگ اور پی ٹی آئی جنوبی پنجاب میں متحرک ہوئے ہیں بلکہ حکمران جماعت پریشان ہے (ن) لیگ کی قیادت کا دورہ خوش آئند ہے اس سے مختلف حلقوں میں مقابلے کی فضا پیدا ہو گی اور اس کے اثرات آنے والے بلدیاتی الیکشن میں سامنے آئیں گے۔

احمد محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -