حمزہ شہباز شریف کے دورہ ملتان کی جھلکیاں،رانا عرفان الاسلام سے

حمزہ شہباز شریف کے دورہ ملتان کی جھلکیاں،رانا عرفان الاسلام سے

  

٭  حمزہ شہباز شریف کی ملتان آمد پر متوالوں نے شہر اور روٹ کو پارٹی پرچموں و پینا فلیکسز سے سجا دیا،حمزہ شہباز شریف کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا،٭ملتان میں طویل عرصہ بعد متوالوں نے اپنا روایتی جوش وخروش دکھایا،٭ورکرز کنونشن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی،٭کنونشن کے پنڈال میں متوالوں نے جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور خوب دھنائی کردی،مقامی قائدین کی قیادت میں ورکرز ریلیوں کی شکل میں پنڈال میں آتے رہے، پارٹی ترانوں اور ڈھول کی تھاپ پر متوالے مخصوص انداز میں بھنگڑے ڈالتے رہے،گھوڑے ڈانس اور رقص پارٹیاں آپس میں مقابلے کرتے رہے،سابق چیئرمن شیخ ندیم اکبر گھوڑے پر بیٹھ کر پنڈال میں داخل ہوئے تو شیخ طارق رشید نے ان کی منت کی کہ گھوڑے سے اتر جائیں، ورکرز کنونشن کی وجہ سے چونگی نمبر 9 و قریبی علاقوں میں ٹریفک جام رہی،شیخ طارق رشید اور اطہر ممتاز کارکنان کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ ڈسپلن کے لئے منت ترلے بھی کرتے رہے، عرفان ڈاہا،افتخار نذیر اور غفار ڈوگر کی رہائش گاہوں پر حمزہ شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا،پنڈال کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ جگہ جگہ پارٹی پرچم اور قائدین کے پینافلیکسز لگائے گئے تھے، برقی قمقموں کو جلانے کی وجہ سے پنڈال کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا،وکلا کی بڑی تعدادنے اپنی یونیفارم میں کنونشن میں شرکت کی،حمزہ شہباز شریف نے بہت جوشیلا خطاب کیا جس پر پنڈال نعروں سے گونجتا رہا،حمزہ شہباز کے عوامی سٹائل پر پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ورکرز کنونشن کے شرکاچار بجے سے شدید گرمی میں انتظار میں بیٹھے رہے جبکہ ورکرز کنونشن رات کو آٹھ بجے شروع ہوا،خانیوال،جہانیاں اور ملتان دورے کے دوران  اہم شخصیات کو حمزہ شہباز شریف سے ملوایا گیا،کنونشن کے دوران بونداباندی شروع ہو گئی تو طارق رشید نے کہایہ رحمت کی نشانی ہے،ورکرز کنونشن میں رش بڑھ جانے کی وجہ سے بدنظمی میں بھی اضافہ ہوگیا،سعد کانجو اور شاہد محمود کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔

مزید :

صفحہ اول -