حمزہ شہباز کا کل دورہ کوٹ مٹھن متوقع

حمزہ شہباز کا کل دورہ کوٹ مٹھن متوقع

  

 مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف 4 اکتوبر بروز سوموار کو کوٹ مٹھن آئیں گے پروگرام کے مطابق وہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے دن مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کی رہائش گاہ دریشک ہاس کوٹ مٹھن میں سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے جس کے بعد وہ عظیم صوفی شاعر وروحانی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے مزار پر حاضری دیں گے اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گیاس موقع پر ان کی دستار بندی بھی کرائی جائے گی بعد میں وہ روجھان جائیں گے جہاں پر وہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری مرحوم کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کریں گے آخر میں وہ راجن پور میں مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور ورکروں نیحمزہ شہباز شریف کے عظیم الشان استقبال کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -