سعودی عرب کا سیلف ایمپلائیڈ تارکین وطن کیلئے 50 ہزار ریال جرمانے کی سزاؤں کا اعلان

سعودی عرب کا سیلف ایمپلائیڈ تارکین وطن کیلئے 50 ہزار ریال جرمانے کی سزاؤں کا ...
سعودی عرب کا سیلف ایمپلائیڈ تارکین وطن کیلئے 50 ہزار ریال جرمانے کی سزاؤں کا اعلان

  

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب نے سیلف ایمپلائیڈ تارکین وطن کیلئے 50 ہزار ریال تک جرمانےا ور چھ ماہ قید کے بعد ملک بدری کی سزاؤں کا اعلان کر دیا۔

العربیہ  کے مطابق سعودی عرب پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ آزاد پیشہ تارکین وطن (سیلف ایمپلائیڈ)  کو قید اور بھاری جرمانے کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،  جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد 50 ہزار ریال جبکہ قید کی مدت چھ ماہ ہو سکتی ہے جس کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ جنرل پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ  ایک ہفتہ قبل غیر ملکی کارکنوں سے متعلق کہہ چکا ہے کہ ایسے گھریلو ملازمین جو ویزہ کی مدت ختم ہونے کے چھ ماہ تک واپس نہیں آتے یا آن لائن پلیٹ فارمز سے ویزہ کے بارے میں میعاد ختم ہونے کے 30 دن میں رابطہ نہیں کرتے ان کی ملازمت خودبخود ختم ہو جائے گی ۔

مزید :

بین الاقوامی -