"غیر لوگوں کے ساتھ آتی جاتی  اور ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھی" مقتولہ خاتون کے شوہر نے بالآخر اعتراف کرلیا

"غیر لوگوں کے ساتھ آتی جاتی  اور ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھی" مقتولہ خاتون کے شوہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیوز سے تنگ شوہر کی جانب سے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں پولیس نے تحقیقات کے بعد چالان کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کردیا، ملزم نے بیان دیا کہ اس کی اہلیہ ٹک ٹاک بناتی تھی ، ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے رمشا کو منع کرتا رہا اور کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز پبلک نہ کرے،  رمشا نے میری بات نہیں مانی اور اپنی والدہ کے گھر چلی گئی، میری بیوی غیر لوگوں کے ساتھ آتی جاتی تھی ، اس حرکت سے میری عزت خراب ہو رہی تھی۔

جیونیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیوز سے تنگ آکر شوہر کی جانب سے بیوی پر تیزاب پھینکنےکے کیس کی سماعت ہوئی ۔پولیس نے تحقیقات کرکےکیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا،  چالان میں قتل کی دفعات بھی شامل کردی گئی ہیں، چالان میں   کہا گیا ہےکہ مقتولہ رمشا کی ڈیڑھ سال قبل ملزم ذیشان سے شادی ہوئی تھی ، مقتولہ سٹی کورٹ میں پرائیوٹ ملازمت کرتی تھیں، ملزم ذیشان نے مقتولہ کو زبانی طلاق دے رکھی تھی مگر واپس اپنےگھر آنے پر زور دے رہا تھا۔بیان کے مطابق  واقعے سے تین دن قبل ملزم ذیشان نے اپنے دوست بالاج کو تیزاب لانے کو کہا، ملزم کے دوست بالاج نے تیزاب خرید کر دیا، 21 اگست کی صبح ملزم ذیشان نےگھر کے باہر مقتولہ پر تیزاب پھینک دیا۔

واقعے کے ایک ماہ بعد  تیزاب گردی سے زخمی ہونے والی رمشا سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج چل بسی۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم ذیشان اور اس کا دوست بالاج  دونوں گرفتار ہیں۔