پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا ،حمزہ شہباز نے تین بار پی پی کے ٹکٹ پر جیتنے والے ایم پی اے کو توڑ لیا

پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا ،حمزہ شہباز نے تین بار پی پی کے ٹکٹ پر جیتنے والے ایم ...
پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا ،حمزہ شہباز نے تین بار پی پی کے ٹکٹ پر جیتنے والے ایم پی اے کو توڑ لیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) حمزہ شہباز نے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی ، پی پی کے ٹکٹ پر تین بار ایم پی اے منتخب ہونے والےاسحاق بچا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اسحاق بچا 1988، 1993اور 2002کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے منتخب ہوئے ، اسحاق بچا پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنوں میں شمارہوتے تھے ۔

خانیوال سے سال 2008میں ایم پی اے رہنے والے جمیل شاہ ، مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اختر گوپانگ اور ملتان سے بریگیڈیئر (ر) قیصر نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرلی ۔

سابق ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور ساتھیوں کے ساتھ ن لیگ کے قافلے میں شمال ہو گئے ۔

مزید :

اہم خبریں -سیاست -