" شاہ رخ خان کو عمر شریف کے قدموں میں بیٹھتے دیکھا"نامور کامیڈین کے انتقال پر اداکارہ ریشم نے دلچسپ انکشاف کردیا
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار اور کامیڈینعمر شریف کے انتقال پر اداکارہ ریشم نے افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ بالی ووڈ کنگ کہلائے جانیوالے شاہ رخ خان کو عمر شریف کے قدموں میں بیٹھتے دیکھا ہے، امیتابھ بچن نے عمر شریف کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے اپنی فلائٹ کینسل کی تھی۔وہ جیو نیوز سے گفتگو کررہی تھیں۔
اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ پورا ہندوستان عمر شریف کے فن کا دیوانہ تھا، بھارتی کامیڈین اُن کی پرانی کیسٹس دیکھ کر کامیڈی کیا کرتے تھے۔
میرا نے کہا کہ اکشے کمار نے اعتراف کیا تھا کہ وہ کامیڈی میں عمر شریف سے ہی سیکھتے آئے ہیں۔