پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مافیا بن گئی ہیں ، حلیم عادل شیخ 

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مافیا بن گئی ہیں ، حلیم ...
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مافیا بن گئی ہیں ، حلیم عادل شیخ 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور اپوزیشن لیڈر  سندھ اسمبلی حلیم عادل شٰک نے کہا کہ ملک پر عرصہ تک حکمرانی کرنے والی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سیاسی جماعتیں نہیں رہیں بلکہ خاندانی مافیا بن چکی ہیں ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں موجود بچے اپنے والدین کیلئے این آر او کی جنگ لڑ رہے ہیں ،   دونوں جماعتیں اپنے کرپشن اور بدعنوانی کے منشور پر متحد ہیں،ان میں جھوٹ بولنے والوں کو بڑے عہدے سے نوازا جاتا ہے ، یہ دونوں جماعتیں قومی خزانے میں گل اآب سے بھی خطرناک طوفان برپا کرچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ٹھگز آف پاکستان خاندان صدمے کا شکار ہے ، ان کو مشورہ ہے کہ وہ سیاست کی بجائے اب ستاروں کا حال دیکھنا شروع کریں۔

مزید :

قومی -سیاست -