شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت، آصف زرداری نے دہشتگردوں کا "علاج" بھی بتادیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت، آصف زرداری نے دہشتگردوں ...
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت، آصف زرداری نے دہشتگردوں کا

  

کراچی (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، ان کاکہناتھاکہ  دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے۔

اپنے بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا علاج دہشتگردی کی نرسریوں کو گرانا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشتگردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان سے نمٹا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں پانچ  اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -