عمر شریف کا انتقال لیکن نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ نام سامنے آگیا

عمر شریف کا انتقال لیکن نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ نام سامنے آگیا
عمر شریف کا انتقال لیکن نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ نام سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار اور کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے جن کا جسد خاکی آئندہ ہفتے کے اوائل دنوں میں پاکستان لائے جانے کا امکان ہے، ایکسپریس نیوز کے مطابق عمر شریف کے کاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا جسد خاکی گلشن اقبال میں ان کے سسرال والے گھر لایا جائے گا جب کہ نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں اداکی جائے گی، معروف سماجی ادارے سیلانی ویلفیئر کے بشیر فاروقی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔دوسری طر ف جیو نیوز کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست قبول کرلی اور وہی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو بذریعہ ایئر ایمبولینس امریکا روانہ کیا گیا تھا تاہم طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا، اسپتال کے ڈاکٹرز نے تفصیلی رپورٹس میں عمر شریف کو نمونیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد انہیں اینٹی بائیوٹک دوا شروع کرائی گئی، دوران علاج ہی ان کی طبیعت بگڑی اور وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

مرحوم عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عمر شریف کی خواہش تھی کہ انہیں حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے، جب کہ ان کی اہلیہ زریں غزل نے جید عالم دین مفتی تقی عثمانی سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ سندھ حکومت نے بھی کہا ہے کہ مرحوم اور ان کے اہل خانہ کی خواہش کا احترام کیا جائے گا۔ عمر شریف کا جسد خاکی کراچی آنے کے بعد نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان کریں گے۔