وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ماضی کے حکمرانوں کو قومی مجرم قرار دے دیا

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ماضی کے حکمرانوں کو قومی مجرم قرار دے ...
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ماضی کے حکمرانوں کو قومی مجرم قرار دے دیا

  

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والے 

ماضی کے حکمران قومی مجرم ہیں ۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو تو ڈیم بنانے کی توفیق نہیں ہوئی ، وزیر اعظم عمران خان 10 ڈیم بنا رہے ہیں جس سے  10 ہزار میگاواٹ بجلی بھی پیدا ہوگی ، عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں نہ ہی وہ لندن میں محلات بنا رہے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف کو این آر او نہیں ملے گا ، جہاں اختیار ہوگا وہاں احتساب ہوگا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ  جلد کامیاب پاکستان کا افتتاح کر رہے ہیں ، کامیاب پاکستان غربت کےخاتمے میں کردار اداکرےگا،عوام کو اپنےکاروبار کیلئے 5لاکھ روپے بلاسود قرض دیں گے، حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورزکو24 ارب روپے سبسڈی دی ہے، 31دسمبر تک سب کوصحت کارڈ ملنے جارہاہے.

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -